آرام باغ کلب نے چوتھا انویریکس ٹرافی 3×3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

آصف عظیم نے انعامات تقسیم کئے، احمد علی راجپوت، آصف گلفام، غلام محمد خان، سعیدہ افتخار، اعجاز احمد اور دیگر کی شرکت

کراچی (تشکُّر نیوز) فردوس اتحاد اور عثمان باسکٹ بال کلب کے زیراہتمام منعقد ہونے والا چوتھا انویریکس سولر ٹرافی 3×3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ آرام باغ کلب نے کے بی بی کلب کو 18-11 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ محمد اقبال میمن کی زیرسرپرستی میں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی حسن علی ابھرتا ہوا کھلاڑی دانیال مروت اور مین آف دی فائنل حمزہ خواجہ کو قرار دیا گیا جبکہ فیئرپلے ٹرافی عثمان کلب اور تیسری پوزیشن کی ٹرافی سول ٹائیگرز نے نشتر کلب کو 12-10 پوائنٹس سے شکست دیکر حاصل کی، فائنل کے مہمان خصوصی POA کے میڈیا کوارڈینیٹر اور صدر ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر آصف عظیم تھے، اس موقع پر SOA کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، تاجر رہنما آصف گلفام، کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان، KSBA کے سیکریٹری اعجاز احمد قریشی، DPE نیشنل کالج سعیدہ افتخار اور دیگر شخصیات موجود تھیں، آصف عظیم نے اس موقع پر اعلان کیا کہ باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے POA اور T.M.A صدر کے بی بی اے کو مکمل سپورٹ کرے گی اور آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کو نہ صرف یہ کہ اپ لفٹ کرے گی بلکہ اس کو ایک جدید کورٹ میں تبدیل کرے گی، انھوں نے اعلان کیا کہ کمشنر کپ میں T.M.A صدر بھرپور تعاون کرے گی، احمد علی راجپوت نے کہا کہ SOA باسکٹ بال کی تسلسل کے ساتھ سرگرمیوں پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہے اور بھرپورتعاون کا یقین دلاتی ہے، الائینس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے صدر آصف گلفام نے اعلان کیا ہے کہ تاجر برادری باسکٹ بال کھیل کہ فروغ کے لئے اپنا بھرپور تعاون غلام محمد خان اور ان کی ٹیم کو پیش کرے گی، نیشنل کالج کی DPE سعیدہ افتخار نے اعلان کیا کہ خواتین باسکٹ بال کے فروغ کے لئے میری خدمات حاضر ہیں، فائنل میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک، عامر شریف اور محمد اشرف نے ادا کئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز میں نعیم احمد، زوالفقار عباس خان، مائیکل ٹرنر شامل تھے، فائنل میں حسن اقبال، عبدالصمد، مبارز احمد، حسن علی اور دانیال مروت نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، قبل ازین ٹورنامنٹ سیکریٹری حاجی محمد اشرف نے مہمانوں کو ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!