تاشکر نیوز: ایسٹ کے علاقے تھانہ سچل پولیس نے ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کی سربراہی میں دبنگ کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرکے 12 سالہ بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گلستان جوہر میں پانی کی لیکیجز کی مرمت، واٹر کارپوریشن کا کام مکمل
رپورٹ کے مطابق ملزمان فینسی ویو اپارٹمنٹس، ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 12 سالہ عزیلہ دختر سبز علی شدید زخمی ہوئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے موثر اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں جان زادہ ولد ہاشم علی اور جمال شاہ ولد سرور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی تاکہ آئندہ اس قسم کی حرکتوں سے گریز کیا جا سکے۔