سیشن کورٹ اسلام آباد: فواد چوہدری کیخلاف فراڈ کیس میں مقدمے کا چالان طلب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس میں مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔ 

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اڈیالہ جیل سے ہی ان کی آن لائن حاضری لگادی گئی۔ 

سیشن عدالت کے جج یاسر محمود نے ریمارکس دیے کہ سیشن جج کے حکم کے مطابق جن ملزمان کا چالان جمع نہیں ہوا ان کی حاضری آن لائن لگالی جائے۔

 

 

ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!