ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد ارشد صدیقی نے ڈی ایس پی ایم ٹی کے ہمراہ کراچی پولیس آفس میں لیڈیز پولیس اہلکاروں کو 10 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کیں۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی منشیات فروش مافیا کے خلاف کامیاب کارروائیاں
یہ اقدام پولیس کے گشت اور فوری رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، ساتھ ہی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والی خواتین پولیس اہلکاروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
موٹر سائیکلیں وصول کرنے کے بعد لیڈیز پولیس اہلکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے مزید لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گی۔
کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور شہر میں امن قائم رکھنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اس قسم کے اقدامات پولیس کے مشن کو تقویت دینے اور خواتین اہلکاروں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/01/WhatsApp-Video-2025-01-17-at-5.44.22-PM.mp4?_=1