لائنز ایریا میں خلاف ضوابط تعمیرات، ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کی کارروائی

کراچی: تشکر نیوز: خلاف ضوابط تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عبدالرشید سولنگی نے لائنز ایریا کا دورہ کیا اور معاملات کا جائزہ لیا۔

خواتین پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلوں کی فراہمی

تفصیلات کے مطابق، علاقہ مکینوں کی شکایات پر ڈی جی ایس بی سی اے نے لائنز ایریا اسکیم 35 میں شیڈو کورنش پلاٹ نمبر سی 2 1/2 کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ معلوم ہوا کہ پلاٹ کا کیو آر کوڈ غیر فعال ہے، جس پر ڈی جی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے سائٹ پر موجود ملبے، جس میں سریا اور دیگر تعمیراتی سامان شامل تھا، فوری ہٹانے کی ہدایت دی اور کیو آر کوڈ کو فعال کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ساتھ ہی، پلاٹ پر جاری تعمیرات کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا۔

ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے واضح کیا کہ خلاف ضوابط تعمیرات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایس بی سی اے قانون کی مکمل عملداری کو یقینی بنائے گی۔

66 / 100

One thought on “لائنز ایریا میں خلاف ضوابط تعمیرات، ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کی کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!