لاہور ہائیکورٹ کا آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں، بھٹے ڈی سیل کرنے پر شدید اظہار برہمی

لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور بھٹے ڈی سیل کرنے پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ یہ فیکٹریاں اور بھٹے کس نے ڈی سیل کیے نام بتائیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ایک دو افسران کےخلاف کارروائی ہوگی تو سب ٹھیک ہوجائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ میں کمی کیلئے کمشنر لاہور کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر لاہور کے اقدامات سے اسموگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

شہریوں میں 8 لاکھ مفت ماسک تقسیم

دوسری جانب لاہور کے شہریوں میں 8 لاکھ  سے زیادہ مفت ماسک تقسیم کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کا کہنا تھا کہ شہر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں مفت ماسک کی تقسیم جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں میں 8 لاکھ 16 ہزار ماسک تقسیم کر چکی ہے جبکہ سرکاری اسکولوں میں ڈیڑھ لاکھ ماسک تقسیم کیے جا چکے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ مفت ماسک تقسیم کرنے کے لیے 40 پوائنٹ بنائے گئے ہیں، انتظامی افسران اسموگ ایمرجنسی کیمپس اور ماسک پوائنٹس کو چیک کر رہے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ فضائی آلودگی کے باعث لاہور کے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جس پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!