ایف آئی آرز کے عدم اندراج کے خلاف آئی جی سندھ کا اہم اجلاس

کراچی (تشکر نیوز) – آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سنگین جرائم کی ایف آئی آرز کے عدم اندراج اور عوامی شکایات کے ازالہ سے متعلق اہم اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جیز، ہیڈکوارٹرز، آئی ٹی، اے آئی جیز کمپلین سیل، ایڈمن اور آپریشنز سندھ کے افسران نے شرکت کی۔

لسدنہ حاجی پیر: پاک آرمی کا بروقت ریسکیو آپریشن، برف میں پھنسے مسافر محفوظ مقام پر منتقل

اجلاس میں پروسیکیوٹر جنرل کی جانب سے 22A/B کے تحت موصول عدالتی احکامات کے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس جائزے میں ایف آئی آرز کے اندراج اور عمل درآمد کے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہری ایف آئی آر کے عدم اندراج اور تاخیر کے سبب عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں۔ تحقیقات کے دوران ایف آئی آر کے عدم اندراج اور تاخیر کی مختلف وجوہات سامنے آئیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس موقع پر ہدایت دی کہ سنگین جرائم کے حوالے سے شہریوں کی ایف آئی آرز کی فری رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایف آئی آر کے عدم اندراج سے متعلق موصول ہونی والی شکایات پر فوری ایکشن کرنے کی ہدایت دی اور متعلقہ تھانہ انچارج اور عملے کو تبدیل کر کے محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز عوامی شکایات کے اندراج اور ازالہ کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں سیشنز کا انعقاد کیا جائے تاکہ عوامی شکایات کا فوری اور موثر حل نکالا جا سکے۔

63 / 100

One thought on “ایف آئی آرز کے عدم اندراج کے خلاف آئی جی سندھ کا اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!