اداکارہ ثروت گیلانی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ویب ڈیسک،

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی اور اداکار وسرجن فہد مرزا کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کے حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ روحان اور عریز اپنی نوزائیدہ بہن کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں جب کہ ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ  اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کے دو بیٹے بھی ہیں جن کا نام روحان اور عریز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!