...

پشاور آئندہ سال بھی پی ایس ایل میچز کی میزبانی کیوں نہیں کرسکتا؟

ویب ڈیسک،

پشاور آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔

تحریک انصاف دور حکومت میں شروع ہونے والے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا کام 2 سال گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ 

فیلڈ لائٹس کی تنصیب کے لیے کام تاحال شروع نہیں کیا جاسکا جس کے سبب پشاور پی ایس ایل کے میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسٹیڈیم پر تعمیری لاگت بھی سوا ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود اسٹیڈیم کا کام مکمل نہ ہوسکا۔

شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کو پشاور میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.