ضلع کیماڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 04 ملین روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور سگریٹ برآمد کرلیا۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ضلع کیماڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 04 ملین روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور سگریٹ برآمد کرلیا۔

تھانہ موچکو پولیس کا لکی سوسائٹی موچکو میں اسمگلنگ کے گودام پر چھاپہ۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

بھاری مقدار میں اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور سگریٹ برآمد۔ عارف اسلم راؤ۔

گودام سے 54 عدد بوروں میں 2889 عدد پیکٹ (تین لاکھ سے زائد پڑیاں) انڈین گٹکا برآمد ہوا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

گودام سے 18 عدد کارٹن میں 625 عدد ڈنڈے (6250 پیکٹ) اسمگل شدہ سگریٹ بھی برآمد ہوا۔ عارف اسلم راؤ۔

برآمدہ اسمگل شدہ سامان کی مالیت 04 ملین سے زائد کی بنتی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو سب انسپکٹر سید محمد عدنان نے چوکی انچارج موچکو ASI جہانگیر موسیٰ و اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

 

 

گودام مالکان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!