پاک فوج: سخت تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا طرۂ امتیاز

پاک فوج اپنی سخت اور پیشہ ورانہ تربیت کی بدولت دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتی ہے، جو اس کی شناخت کا اہم حصہ ہے۔ پاکستان آرمی دنیا کی ان چند افواج میں شامل ہے جن کے افسران میدان جنگ میں پہلی صف میں موجود رہ کر قیادت کرتے ہیں، جو ایک منفرد مثال ہے۔

سجاول: پولینڈ کے سیاح جوڑے کو سجاول بدین روڈ پر ڈکیتی کا سامنا

افواج پاکستان کی تربیت کا مقصد روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی تربیت کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کو سینٹر آف ایکسیلنس کے طور پر قائم کیا گیا ہے، جس کے سات علاقائی کیمپس ملک بھر میں کام کر رہے ہیں۔ ان سینٹرز میں نہ صرف پاکستانی بلکہ اس سال سیکڑوں غیر ملکی ٹرینرز کو بھی تربیت دی جا رہی ہے۔

مزید برآں، پاک فوج مختلف ممالک کے ساتھ بین الاقوامی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ انسداد دہشت گردی میں تجربات کا تبادلہ ہو اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔

اس وقت بھی پاکستان میں کئی غیر ملکی افسران اور جوان زیر تربیت ہیں، جنہیں اعلیٰ معیار کی جنگی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جو پاک فوج کی پیشہ ورانہ قابلیت کا ثبوت ہے۔

61 / 100

One thought on “پاک فوج: سخت تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا طرۂ امتیاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!