میئر کراچی کا مختلف سیوریج پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ، فوری اپگریڈ کرنے کے احکامات

کراچی (تشکر نیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے تحت شیریں جناح سیوریج پمپنگ اسٹیشن اور حبیب بینک ہوسٹنگ پمپنگ اسٹیشن پاک کالونی کا دورہ کیا اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ دورے میں سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو، دیگر اعلیٰ حکام اور یو سی چیئرمینز بھی موجود تھے۔

ہنگامی اقدام: میئر کراچی نے آفاق مرزا کی تعیناتی کو مسترد کر دیا، فیصل رضوی کو پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی کا اضافی چارج

اس موقع پر یو سی چیئرمینز نے میئر کراچی سے درخواست کی کہ حبیب بینک ہوسٹنگ پمپنگ اسٹیشن کو فوری طور پر اپگریڈ کیا جائے۔ میئر کراچی نے موقع پر ہی واٹر کارپوریشن حکام کو پمپنگ اسٹیشن کی اپگریڈیشن کے احکامات جاری کر دیے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شیریں جناح پمپنگ اسٹیشن کے مسائل یہاں کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ تھے۔ اس کی بحالی سے پانی کی نکاسی کا نظام بہتر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اولڈ سٹی ایریا میں سیوریج مسائل کے حل کے لیے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کو فعال کر دیا گیا ہے اور ٹی پی تھری ماڑی پور میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا گیا ہے۔

 

 

میئر کراچی نے کہا کہ پانی کی قلت دور کرنا ہمارا وژن ہے، حب سے نئی کینال کی تکمیل کے بعد کراچی میں پانی کی قلت کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ دن رات شہر کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے کیونکہ ہمارا مقصد شہر کی بہتری اور ترقی ہے۔

61 / 100

One thought on “میئر کراچی کا مختلف سیوریج پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ، فوری اپگریڈ کرنے کے احکامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!