ملک کے 26 اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی، رواں سال 67 کیسز رپورٹ

(تشکر نیوز) پاکستان کے 26 متاثرہ اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کی تصدیق ہوئی ہے، جو ان علاقوں میں بیماری کی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا زونگ کو صارفین کے 2 ارب روپے واپس کرنے کا حکم

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق، یہ نمونے حیدرآباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع سے لیے گئے تھے، جن میں وائرس کی موجودگی پائی گئی۔

رواں سال اب تک 80 سے زائد اضلاع کے نمونوں میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے اور مجموعی طور پر ملک بھر میں 67 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 26 کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پہلی بار سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، جو اس علاقے میں بیماری کے خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے تحت گزشتہ ہفتے قومی ویکسینیشن مہم چلائی گئی، جس میں 4 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز 30 دسمبر سے بلوچستان میں ہوگا۔

قومی ادارہ صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ 5 سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ انہیں اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

وزارت صحت کے مطابق، رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز میں 60 فیصد بچے وہ تھے جنہیں روٹین امیونائزیشن کے تحت ویکسین نہیں لگائی گئی تھی، جس کی وجہ سے بیماری کے شدت میں اضافہ ہوا۔

62 / 100

One thought on “ملک کے 26 اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی، رواں سال 67 کیسز رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!