(تشکر نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا کے موان ہوائی اڈے پر پیش آنے والے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب: “احتجاج کی آڑ میں کسی کو شہر کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے”
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، اور غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں اور جنوبی کوریا کے عوام کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کا مسافر طیارہ بنکاک سے واپسی پر رن وے پر پھسلنے کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا گیا۔ طیارے میں 181 افراد سوار تھے، جن میں عملے کے 6 ارکان بھی شامل تھے۔ حادثے میں 2 خواتین کے علاوہ تمام مسافروں کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ المناک واقعہ دنیا بھر میں غم کی لہر لے آیا ہے، اور مختلف ممالک کے رہنما اپنی تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔