کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد پولیس نے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جس میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے نام عائشہ کنول زوجہ ظفر اقبال عرف لمبا، صبیحہ زوجہ شاہد حسین بھٹی اور ازلان ولد ظفر اقبال ہیں۔
ریجنل ٹیکس آفس 1 کراچی کا ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
ملزمان کے قبضے سے جعلی کرنسی کے نوٹ برآمد ہوئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 3 لاکھ 29 ہزار روپے ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ملزمہ عائشہ کنول کا شوہر ظفر اقبال عرف لمبا بھی حالیہ دنوں میں تھانہ بلال کالونی میں جعلی کرنسی اور دیگر جرائم میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ میں مقدمہ الزام نمبر 562/2024 بجرم دفعہ 489C ت پ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔