کور کمانڈر کراچی کا مزار قائد پر حاضری، بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش

تشکر نیوز، کراچی — کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔
مسلح افواج کا قائداعظم کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت، کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے قائداعظم کی قیادت اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اصول اور وژن پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مشعل راہ ہیں۔

اس موقع پر کور کمانڈر کراچی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک کی حفاظت اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

 

 

66 / 100

One thought on “کور کمانڈر کراچی کا مزار قائد پر حاضری، بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!