تشکر نیوز، قازقستان — آذربائیجان ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اقتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس میں عملے کے ارکان سمیت 67 افراد سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، قازق حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار 25 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جن میں سے 22 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق، قازقستان کی وزارت ہنگامی حالت کے حکام نے حادثے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی تھی، تاہم آگ پر قابو پالیا گیا۔ وزارت مواصلات کے مطابق طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔
آذربائیجان ایئرلائنز کی پرواز J2-8243 آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے شہر گروزنی جارہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق دھند کے باعث طیارے کا راستہ تبدیل کیا گیا تھا، جو آخرکار حادثے کا سبب بن گیا۔ رپورٹس کے مطابق، طیارے میں سوار 27 افراد کو بچالیا گیا، اور حادثے کی غیر مصدقہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ زمین سے ٹکرا کر آگ میں تبدیل ہوگیا اور اس سے کالا دھواں اٹھنے لگا۔
حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں اور تحقیقات جاری ہیں۔