پاکستانی قوم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 148واں یوم ولادت روایتی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

کراچی (تشکر نیوز) پاکستانی قوم آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 148واں یوم ولادت روایتی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کے قائداعظم کے یومِ پیدائش اور کرسمس پر پیغامات

دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔ کراچی میں قائداعظم کے مزار پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری (ہلال امتیاز ملٹری) نے سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ مزار قائد میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے، اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک بحریہ کے دستے نے معزز مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیفس، اور افواج پاکستان نے بھی قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج قائداعظم کے لازوال وژن اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ قائداعظم کی انتھک کوششوں نے قوم کو متحد کیا اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی۔

 

 

بیان کے مطابق آج کا دن قائداعظم کے اصولوں "اتحاد، ایمان، اور نظم و ضبط” سے غیر متزلزل وابستگی کی تجدید کا دن ہے۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!