صدر مملکت اور وزیراعظم کے قائداعظم کے یومِ پیدائش اور کرسمس پر پیغامات

اسلام آباد (تشکر نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے 148 ویں یومِ پیدائش اور کرسمس 2024 کے موقع پر علیحدہ علیحدہ پیغامات جاری کیے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قائدِاعظم کے یومِ پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اپنی سیاسی جدوجہد کے ذریعے تاریخ کا دھارا بدلا اور مسلمانوں کو آزاد وطن دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے لیکن خوشحال اور انصاف پر مبنی قوم بننے کے لیے ابھی مزید کام کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کی انتھک محنت کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم ایک نادر صلاحیتوں کے رہنما تھے اور اتحاد، انصاف، اور مساوات پر گہرا یقین رکھتے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن قائداعظم کے اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے محنت کرنے کا دن ہے۔

 

 

وزیراعظم نے کرسمس 2024 کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

55 / 100

One thought on “صدر مملکت اور وزیراعظم کے قائداعظم کے یومِ پیدائش اور کرسمس پر پیغامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!