کراچی،ناردرن بائی پاس پر آئل ٹینکر الٹنے سے 40 ہزار لیٹر خام تیل سڑک پر بہہ گیا

کراچی (تشکُّر نیوراسٹاف رپورٹر) کراچی میں ناردرن بائی پاس پر خام تیل لے جانے والا ٹینکر الٹ گیا، حادثے کے باعث 40 ہزار لیٹر خام تیل سڑک پر بہہ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی ناردرن بائی پاس سے گزرنے والا خام تیل سے بھرا ٹینکر اچانک توازن بگڑ جانے کے باعث سڑک پر الٹ گیا، حادثے کے باعث ٹینکر سے تیل کا رساؤ ہوا اور 40 ہزار لیٹر سے زائد خام تیل سڑک اور متصل علاقے میں پھیل گیا

 

 

واقعہ کے بعد پولیس، رینجزر، ریسکیو اور علاقہ مکین جائے حادثے پر پہنچ گئے، پولیس نے ممکنہ خدشات کے پیش نظر مرکزی شاہراہ کو کچھ دیر کیلئے ٹریفک کی آمدو رفت کے لیے بند کر دیا۔آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے کہا کہ اچانک سڑک عبور کرنے والی خاتون کے سامنے آجانے اور اسے بچانے کی کوشش کے دوران حادثہ رونما ہوا۔پولیس کے مطابق متاثرہ آئل ٹینکر حب پارکو سے آئل بھروا کر ملتان جارہا تھا، متاثرہ ٹینکر کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو کلیئر کرادیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!