...

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا CPLC دفتر ملیر میں ڈسٹرکٹ رپورٹنگ سیل کا افتتاح

تشکر نیوز: کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے چیف CPLC زبیر حبیب کے ہمراہ سی پی ایل سی آفس ملیر میں ڈسٹرکٹ رپورٹنگ سیل کا افتتاح کر دیا۔ اس تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ملیر، ڈپٹی چیف سی پی ایل سی طارق زیدی، حسنین مظہر، طلحہ پراچہ اور دیگر سینئر پولیس افسران و معززین نے شرکت کی۔

ہیڈ لائن: پولیس مقابلے میں زخمی ملزمان کی گرفتاری، گھریلو ڈکیتیوں کا بڑا انکشاف

افتتاحی تقریب کے دوران چیف CPLC نے ادارے کی کارکردگی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے پولیس چیف کی جانب سے امن و امان کی بحالی میں دی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اس موقع پر جرائم اور حساس مقدمات پر پولیس اور CPLC کے مشترکہ کام کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس اشتراک سے عوام کو اداروں تک بہتر رسائی اور اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی۔

 

 

تقریب کے اختتام پر CPLC چیف نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر افسران کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

70 / 100

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی کا CPLC دفتر ملیر میں ڈسٹرکٹ رپورٹنگ سیل کا افتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.