کورنگی: پولیو مہم کے دوران پولیس کا فوری ایکشن، قبائلی فیملی کے خلاف کارروائی

تشکرنیوز: تھانہ کورنگی کی حدود میں رینجرز گراؤنڈ کے قریب واقع کچی آباد میں پولیو مہم کے دوران ایک قبائلی فیملی کی جانب سے پولیو ویکسین کے حوالے سے ردعمل سامنے آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 42 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

پولیو ورکرز اور پولیس پر حملہ

روز مرہ کی پولیو مہم کے تحت پولیو ورکرز اور پولیس جوان کچی آباد میں گھر گھر جا کر ویکسینیشن کی مہم میں مصروف تھے، جب وہ ایک قبائلی فیملی کے دروازے پر پہنچے، تو گھر میں موجود خواتین نے پولیو ورکرز اور پولیس جوانوں کو زدوکوب کیا۔

پولیس کی فوری کارروائی

ڈی ایس پی کورنگی نے فوری طور پر اضافی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ اس دوران گھر میں موجود فیملی کی جانب سے شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا گیا اور پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

گرفتاری اور تھانے منتقلی

 

 

پولیس نے 4 خواتین اور 2 نوجوانوں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ تحویل میں لی جانے والی خواتین میں ثمینہ زوجہ شینا خان، مہہ جبین زوجہ سلیمان، آمنہ دختر نسیم گل، اقرا دختر شینا خان شامل ہیں۔ مردوں میں گل عمران ولد مومن خان اور سفیان ولد شاہنواز شامل ہیں۔

65 / 100

One thought on “کورنگی: پولیو مہم کے دوران پولیس کا فوری ایکشن، قبائلی فیملی کے خلاف کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!