تشکر نیوز: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (CPK) کے تحت نیو ٹاؤن تھانے میں 19 جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا۔
عوامی کالونی پولیس کا گٹکا ماوا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، اہم کامیابی
تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، CPK چیف مراد سونی، محبوب علی، ذیشان اختر، دانش امان، جنید اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ایسٹ اور CPK چیف مراد سونی نے کراچی پولیس چیف کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کمیونٹی پولیسنگ کراچی ٹیم کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ جدید سی سی ٹی وی کیمروں میں اے این پی آر ہائی ریزولیوشن کیمرے شامل ہیں، جو گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی شناخت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کیمروں کا مقصد ایسٹ زون میں جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی بروقت گرفتاری ممکن بنانا ہے۔
تقریب کے اختتام پر CPK چیف مراد سونی اور ان کی ٹیم نے پولیس چیف سمیت دیگر معززین کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔