اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار، 1 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 7 مختلف کاروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس دوران 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 122.04 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔

کاروائیوں کی تفصیلات کے مطابق:

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کا قومی اسمبلی میں بیان: “ایکس کا استعمال 2 فیصد سے کم پاکستانی کرتے ہیں، قومی سلامتی کے لیے اقدامات ضروری ہیں”

حیدرآباد کے کوریئر آفس سے پشاور سے بھیجے گئے پارسل میں سے 190 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

بلوچستان کے تربت کے غیر آباد علاقے سے 100 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

پشاور کے رنگ روڈ پر پارک کے قریب رکشہ سے 16.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اوکاڑہ روڈ قصور میں پیٹرول پمپ کے قریب خاتون سے 1.2 کلو گرام چرس اور 2.2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔

ڈیرہ غازی خان کے سخی سرور روڈ پر ایک ملزم سے 980 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ملتان کے شاہ پل کے قریب سے 610 گرام آئس برآمد کی گئی۔

برہان ٹول پلازہ اٹک کے قریب ایک ملزم سے 150 گرام افیون برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ANF

61 / 100

One thought on “اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار، 1 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!