ناظم آباد میں پولیو ورکر کو حبسِ بے جا میں رکھنے کے ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: کراچی،  ناظم آباد نمبر 3 میں پولیو ورکر کو حبسِ بے جا میں رکھنے کے معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر ناظم آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے دینی مدارس بل کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق، پولیو مہم کے دوران اشرف الشبیر آرکیڈ ناظم آباد نمبر 3 کے ایک فلیٹ میں پولیو ٹیم ورکر کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور فلیٹ مکینوں نے پولیو ورکر کو حبسِ بے جا میں رکھ لیا۔ ناظم آباد پولیس نے فوری طور پر فلیٹ کا دروازہ کھولوا کر خاتون پولیو ورکر کو بازیاب کر لیا۔

 

 

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان محمد سعد ولد محمد اشرف اور شان ولد محمد ہاشم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

55 / 100

One thought on “ناظم آباد میں پولیو ورکر کو حبسِ بے جا میں رکھنے کے ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!