تشکر نیوز: اسلام آباد، : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق، اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، اور قیمتوں کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد کیا جائے گا۔ منظوری کی صورت میں یہ اضافے یکم جنوری 2025 سے نافذ ہوں گے۔