آئی پی پی سیاست پر نہیں خدمت پر یقین رکھتی ہے، صائمہ ندیم

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پریس ریلیز
آئی پی پی سیاست پر نہیں خدمت پر یقین رکھتی ہے، صائمہ ندیم


کسی بھی سیاسی جماعت نے اس شہر کی شکل نہیں بدلی،سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم
آئی پی پی ان تمام لوگوں کیخلاف ہے جو 30سالوں سے جھوٹے وعدے کرتے رہے ہیں


کیا آپ لوگوں کو وہ سہولیات ملیں جن کے آپ سے وعدے کئے گئے تھے، صدر ویمن ونگ سندھ
انتخابات ہر حال میں ہونے چاہئیں تاکہ عوام اپنے لئے نئی حکومت اور قیادت کا انتخاب کرے
استحکام پاکستان پارٹی عوامی نمائندگی میں مصروف عمل ہے،سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم
پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد کرنا ہوگی،صدرویمن ونگ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کا پی ایس 116 تیسر ٹاؤن میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ سے ویمن ونگ سندھ کی صدر اور سابق ایم این اے صائمہ ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ان تمام لوگوں کے خلاف ہے جو آپ لوگوں سے 30سالوں سے وعدے وعید کرتے رہے ہیں۔آپ لوگوں کو روٹی،کپڑا اور مکان کا چھوٹا لاڑا دیتے رہے ہیں۔تبدیلی کا نعرہ دینے والی حکومت نے عوام کو کہا کہ آپ کو ایک نیا راستہ دیکھائیں گے۔

تبدیلی کے نعرے نے آپ کیلئے کیا کیا۔کسی بھی سیاسی جماعت نے اس شہر کی شکل نہیں بدلی۔کیا آپ لوگوں کو وہ تمام سہولیات ملیں جن کے آپ سے وعدے کئے گئے تھے۔

روٹی،کپڑا اور مکان تو نہ دے سکے بلکہ شہر کی حالت ہی خراب کر دی۔آپ لو گ اپنے علاقوں کی حالت دیکھیں۔کیاآپ کو علاقے انہیں نے کوئی ترقیاتی کام کئے۔نہ تو کوئی روڈ تعمیر ہوئے،نہ ہی بچوں کیلئے کوئی اسکول تعمیر کئے،نہ ہی خواتین کیلئے کوئی میٹرنٹی ہوم تیار کیا۔نہ ہی آپ کو یہ جو مکانات ہیں ان کے مالکان حقوق دئیے۔نہ آپ کو کسی علاقے میں صحت،طبی کوئی سہولیات دیں۔

استحکام پاکستان پارٹی اسی لئے بنی ہے کہ جو لوگ آپ سے چھوٹے وعدے وعید کرتے رہے عوام کو بیوقوف بناتے رہے ان سب کا احتساب کرنا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی سیاست پر نہیں خدمت پر یقین رکھتی ہے،مسلسل مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد کرنا ہوگی۔ ہماری انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔ حلقوں میں امیدواروں کا چناؤ کر کے انتخابی منشور تیار کیا ہے۔ وہ سیاسی جماعتیں جنہوں نے بار بار حکومت کی ہے وہ ناکام ہو چکی اور بے نقاب ہو چکی ہیں، انتخابات ہر حال میں ہونے چاہئیں تاکہ عوام اپنے لیے نئی حکومت اور قیادت کا انتخاب کرے۔

استحکام پاکستان پارٹی عوامی نمائندگی میں مصروف عمل ہے اور انشاء اللہ ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل پاکستا ن کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔
جاری کردہ
سابق ایم این اے اورصدر ویمن ونگ سندھ استحکام پاکستان پارٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!