...

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، جرائم کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی تیار

تشکر نیوز: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں کراچی پولیس آفس (KPO) میں جرائم اور امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پیز انویسٹیگیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اسلام آباد: لاپتہ افراد کا پروپیگنڈا بے نقاب، ذاکر حسین دہشت گرد نکلے

اجلاس کے دوران تینوں زونل ڈی آئی جیز نے اپنے زونز کی کارکردگی پر کراچی پولیس چیف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں شہر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور زیرِ تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جرائم کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور موثر کارروائیاں کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے عوام میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم کو یقینی بنانے اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ یومِ قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.