تشکر نیوز: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ ڈایا پانی کی مین لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ گزشتہ روز شروع ہونے والا یہ مرمتی کام بغیر کسی وقفے کے دن رات کیا جارہا ہے، تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جا سکے۔
اسلام آباد: لاپتہ افراد کا پروپیگنڈا بے نقاب، ذاکر حسین دہشت گرد نکلے
واٹر کارپوریشن کے عملے کی دن رات محنت جاری ہے، اور سی ای او انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر یہ کام ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بدھ کی شام تک مرمتی کام مکمل کر کے شہر میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔
چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو مرمتی کام کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ سپرینٹنڈنگ انجینئرز تنویر شیخ، عبدالعزیز اور صدیق تنیو سمیت دیگر حکام بھی سائٹ پر موجود ہیں اور کام کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مرمت کے دوران پیش آنے والی کسی بھی تکلیف پر تعاون کریں، کیونکہ یہ کام شہر کی بہتری کے لیے کیا جا رہا ہے۔