ناظم آباد میں بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف احتجاج، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر پر بجلی اور گیس کی طویل بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیے، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

چیف انجنیئر ورکس اینڈ سروسز ایوب جونیجو عہدے سے ہٹا دیے گئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اور انتظامیہ فوری طور پر ناظم آباد میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرے۔

 

 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سڑکیں بند کرنے سے عوام کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

59 / 100

One thought on “ناظم آباد میں بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف احتجاج، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!