کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں کامیاب کارروائیاں، 631 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

تشکر نیوز: کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں 12 مختلف مقابلے ہوئے۔ ان مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 23 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے اسکیم 33 میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

پولیس نے اس دوران 631 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث افراد شامل تھے۔ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں، جن میں 30 کلو 88 گرام چرس، آئس/کرسٹال اور ہیروئین شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 83 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس نے ایک ہفتے کے دوران 44 موٹرسائیکلیں اور 02 بڑی گاڑیاں بھی تحویل میں لی ہیں۔

 

 

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے، جس سے کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کی بیخ کنی کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!