تشکر نیوز: تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے اسکیم 33، صائمہ بنگلوز کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جبکہ دوسرے ملزم کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ضلع کیماڑی کی تھانہ ڈاکس پولیس کا مچھر کالونی میں جوا سٹہ کے اڈے پر چھاپہ، چار ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد پسٹلز، ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال AFR موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم اسماعیل کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اسماعیل ولد مراد شاہ (زخمی) اور علی اصغر ولد الطاف حسین کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی ملزم اسماعیل اس سے قبل بھی ڈکیتی کے مقدمے میں تھانہ گلشنِ معمار سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Tags: #Tashakurnews #news #latest #Karachi #police #robbery #crime