ضلع کیماڑی کی تھانہ ڈاکس پولیس کا مچھر کالونی میں جوا سٹہ کے اڈے پر چھاپہ، چار ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: ضلع کیماڑی کے تھانہ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں جوا سٹہ کے ایک غیر قانونی اڈے پر کامیاب چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ڈاکس، انسپکٹر نفیس الرحمان نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ اس کارروائی کو انجام دیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی، نائجیرین باشندے گرفتار

گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت دلاور، احمد حسین، ابراہیم، اور نور افسر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے جوا سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد کی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملزمان دلاور اور احمد حسین کے خلاف پہلے بھی جوا سٹہ کی انفارمیشن رپورٹ (I.R) موصول ہو چکی تھی۔

 

 

ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی کارروائی سے علاقے میں جوا سٹہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

61 / 100

One thought on “ضلع کیماڑی کی تھانہ ڈاکس پولیس کا مچھر کالونی میں جوا سٹہ کے اڈے پر چھاپہ، چار ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!