جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

نسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا انسداد پولیو مہم کا افتتاح، والدین سے بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کی اپیل

فرد جرم پر دستخط سے انکار
شاہ محمود قریشی، کرنل اجمل صابر راجا، اور سکندر زیب نے فرد جرم شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا۔ ملزمان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں اور 265 ڈی کی درخواست پر پہلے سماعت کی جائے، جس کے بعد وہ فرد جرم پر دستخط کریں گے۔

استغاثہ کی جانب سے درخواستیں
استغاثہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 23 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی دائر کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

 

 

9 مئی کے واقعات
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کے دوران سرکاری، فوجی اور نجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ لاہور میں جناح ہاؤس (کور کمانڈر کی رہائش گاہ) پر حملہ اور راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا ایک گیٹ توڑ دیا گیا تھا۔ ان واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے تھے، جب کہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

62 / 100

One thought on “جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!