پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس، 27 دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس کراچی کے صدر و وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، نجمی عالم، امان اللہ مسعود، مرزا مقبول، آصف خان، شکیل چوہدری، منتخب ارکان قومی و صوبائی اور سینیٹرز، مئیر و ڈپٹی مئیر کراچی نے شرکت کی۔

مارکیٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، 200 سے زائد چوری شدہ موٹر سائیکل پارٹس پنجاب منتقلی کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران، تمام ٹائونز و یوسیز کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز، 2023 اور 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

اجلاس کے آغاز میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کے ساتھ ساتھ تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں بی بی شہید کی برقی اور وہاں منعقدہ جلسہ میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعید غنی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی، اور کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان بھرپور طور پر شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع، پی ایس، سٹی ایریا اور وارڈز کی سطح پر عیدیداران کارکنان کے ہمراہ تقریبات میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی سے بسوں، کوچز اور گاڑیوں کے قافلے 25 دسمبر سے روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے، اور 27 دسمبر کو لاکھوں کی تعداد میں جیالے اپنی شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔

سید وقار مہدی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ سندھ بھر سے قافلوں کی روانگی 25 دسمبر سے شروع ہو جائے گی۔

 

 

جاوید ناگوری نے کہا کہ کراچی ڈویژن کے تحت گڑھی خدا بخش میں شہداء کی مزار سے متصل گرائونڈ میں استقبالیہ کیمپ لگایا جائے گا، جہاں کراچی بھر سے آنے والے قافلے پہنچیں گے اور جلسہ کے وقت تمام ایک ساتھ جلسہ گاہ میں موجود رہیں گے۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!