ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا ویسٹ زون میں زیر تعمیر ماڈل تھانوں کا دورہ

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ویسٹ زون میں زیر تعمیر ماڈل تھانے اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ اور سینٹرل و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی وزیر بلدیات سعید غنی سے ملاقات

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے پولیس چیف کو ڈسٹرکٹ ویسٹ میں زیر تعمیر ماڈل تھانہ اورنگی ٹاؤن اور سینٹرل میں تھانہ نارتھ ناظم آباد کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ پولیس چیف نے ماڈل تھانوں کے کنسٹرکشن ورک کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور تھانوں کے ڈیوٹی آفیسرز روم، لاک اپ اور دیگر رومز کا بھی وزٹ کیا۔

انہوں نے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ ماڈل پولیس اسٹیشنز کا مقصد عوام کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ تھانوں کا قیام، پیشہ ورانہ پولیس افسران کی تعیناتی اور پولیس و عوام کے درمیان دوستانہ ماحول اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

62 / 100

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا ویسٹ زون میں زیر تعمیر ماڈل تھانوں کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!