کراچی: (تشکر نیوز) معروف پاکستانی امریکن مصنف اور ڈاکٹر انوش احمد کی کتاب "لیڈرشپ 101” آج کے جدید دور میں لیڈرشپ کی موثر حکمت عملیوں پر مبنی ایک اہم کاوش کے طور پر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔
پاک بحریہ کا 9 دسمبر 1971ء کا تاریخی معرکہ، پی این ایس ہنگور نے بھارتی جنگی جہازوں کو غرق کر کے دشمن کو دھچکا دیا
اس کتاب میں جدید کاروباری اداروں کے لیے لیڈرشپ کے نئے اصولوں کو نہایت آسان اور عملی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ کتاب میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کاروباری ترقی اور ملازمین کی فلاح کے لیے روایتی سخت اوقات کار اور باریک بینی سے نگرانی کی پالیسی کو چھوڑ کر، ہمدردی، اعتماد اور ملازمین کی ضروریات کو مدنظر رکھنے والے ماحول کو فروغ دینا ضروری ہے۔
کتاب کے مطابق لیڈرز کو ایک ایسا کلچر تخلیق کرنا چاہیے جہاں ملازمین تجربات سے سیکھ سکیں، خطرات لے سکیں، اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے سکیں۔ اس کے علاوہ، رہنماﺅں کو سرپرست کا کردار ادا کرنا چاہیے، جو ٹیم کی رہنمائی کریں، بجائے اس کے کہ وہ صرف غلطیوں پر سزا دینے والے نگران ہوں۔
متعدد کاروباری ماہرین نے اس کتاب کو خاص طور پر نوجوان قائدین کے لیے ایک قیمتی ذریعہ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق، کتاب کاروباری رہنماﺅں کو اپنے ادارے کو ترقی دینے، ملازمین کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے، اور انہیں ادارے کے لیے بہترین اثاثہ بنانے کی جدید حکمت عملیاں فراہم کرتی ہے۔
ڈاکٹر انوش احمد نے کتاب کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ لوگ آج کے دور میں نئی چیزیں سیکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ میری کتاب ان کے لیے پرانی روایات سے ہٹ کر نئی لیڈرشپ حکمت عملیاں اپنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ لیڈرشپ کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے۔”