پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ کا مشترکہ آپریشن، بولٹن مارکیٹ میں بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے مشہور کاروباری علاقے بولٹن مارکیٹ، یوسف پلازہ کھارادر میں ایک بڑا مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ اس آپریشن میں رینجرز اور کسٹم انفورسمنٹ کی بھاری نفری نے حصہ لیا اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران مختلف گوداموں میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کی گئیں، جن میں سگریٹ، الیکٹرک سگریٹ، شیشہ فلیور، گھڑیاں، چاکلیٹ، صابن، پرفیوم، مختلف اقسام کے کاسمیٹکس اور مختلف نوعیت کی اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ ان اشیاء کی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

تمام برآمد شدہ سامان 12 مزدہ ٹرکوں کے ذریعے کسٹم انفورسمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ اس سامان کے بارے میں مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔

پاکستان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی اسمگلنگ یا جرائم کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر رینجرز کی قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں۔ آپ کی فراہم کردہ معلومات کو مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

 

یہ آپریشن پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ کے مابین مؤثر تعاون کا عکاس ہے اور اس سے اسمگلنگ کے خلاف جاری جنگ میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

57 / 100

One thought on “پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ کا مشترکہ آپریشن، بولٹن مارکیٹ میں بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!