اسرائیل کی حمایت پر امریکی ڈیموکریٹ رہنما کی اپنی حکومت پر شدید تنقید

ویب ڈیسک،

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن لائیڈ ڈاگیٹ نے اسرائیل کے لیے اپنی حکومت کی حمایت پر شدید تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) پر ایک پوسٹ میں لائیڈ ڈاگیٹ نےاسرائیل کے لیے امریکی حمایت پرسوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ‘غزہ کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نیتن یاہو کے سامنے گڑگڑانے کی امریکی پالیسی ناکام ہوگئی ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘شہریوں کو بچانے کی درخواستوں کے ساتھ ہم نے نیتن یاہو کو ہتھیار بھیجے جبکہ اقوام متحدہ کی سب سے نرم قرارداد کے موقع پر بھی غیر حاضر رہے’۔

اسی پوسٹ کے نیچے انہوں نے مزید ایک اور پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب تک نتین یاہو نتائج کا سامنا نہیں کریں گے، اس وقت تک مزید معصوم شہری موت وبھوک کا سامنا کریں گے’۔

اپنی ایکس پوسٹ میں انہوں نے امریکی میڈیا کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

 

 

اس ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے گنجان آبادیوں میں ایسے بم استعمال کیے جا رہے ہیں جو مخصوص ہدف کی بجائے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!