صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ اس دوران شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے نکل آئے۔
اسٹیک ہولڈرز کا وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
تشکر نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ زلزلہ پیما مرکز زلزلہ کے مطابق زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ ہے، اس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی کی گہرائی 212 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان، سوات سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز زلزلہ کے مطابق زلزلہ کے جھٹکوں کا دورانیہ 15 سے 20 سیکنڈ تھا، ریسکیو 1122 نے کہا کہ زلزلے سے صوبے بھر میں تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ اور سوات سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کے بعد کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔