لپ اسٹک لگانے پر شوہر کی موت کے طعنے دیے جاتے ہیں، حنا خواجہ بیات

سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ آج بھی اگر وہ کہیں لپ اسٹک لگا کر جائیں یا ڈراموں میں میک اپ کرکے کام کریں تو انہیں طعنے دیے جاتے ہیں کہ انہیں مر جانے والے شوہر کا غم نہیں۔
اسلام آباد: سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار

حنا خواجہ بیات کے شوہر راجر بیات جنوری 2023 میں چند سال بیمار رہنے کے بعد کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

حنا خواجہ بیات نے شوہر کے انتقال کے بعد اپنی عدت بھی مکمل نہیں کی تھی اور عدت ختم ہونے سے قبل ہی باہر نکلی تھیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ماضی میں وہ متعدد بار شوہر کے انتقال کے بعد ملنے والے طعنوں پر بات کر چکی ہیں، اب ایک بار پھر انہوں نے اس پر بات کی ہے۔

حنا خواجہ بیات نے حال ہی میں اسما عباس سمیت دیگر شخصیات کے ہمراہ سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے حنا خواجہ بیات نے کہا کہ سماج میں بہت سارے ایسے غلط کام ہو رہے ہیں، جنہیں مذہب میں بھی ممنوع قرار دیا گیا جب کہ سماجی طور پر بھی انہیں خراب سمجھا جاتا ہے لیکن اس باوجود ایسے غلط کام کرنے والوں کے لیے کچھ نہیں کہا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن، رشوت اور دوسرے غلط کام کرنے والے افراد بھی یہ تک نہیں سوچتے کہ اگر وہ غلط کام کریں گے تو لوگ ان کے بارے میں کیا کہیں گے؟

اداکارہ کے مطابق بہت سارے کاموں میں صرف خواتین کو طعنے جاتے ہیں، انہیں یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ انہیں جینے یا کچھ کرنے کا حق نہیں۔

حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ خواتین کو طلاق کے بعد دوسری شادی کا حق تک نہیں دیا جاتا، اگر ان کی طلاق ہوجائے اور وہ کسی موقع پر خوش ہوں تو انہیں طعنے دیے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ انہیں شادی اور شوہر کا کیا پتا؟ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ شوہر کے انتقال کے بعد اگر وہ کبھی میک اپ کے ساتھ تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تو انہیں مرے ہوئے شوہر کے طعنے دیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں طعنے دیے جاتے ہیں کہ انہیں مر جانے والے شوہر کا دکھ نہیں، ان لوگوں کو شوہروں یا گھر کا کچھ پتا نہیں ہوتا۔

حنا خواجہ بیات کے مطابق اگر وہ کہیں لپ اسٹک لگا کر جائیں تو انہیں بار بار مرے ہوئے شوہر کے طعنے دیے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان کا شوہر انتقال کر چکا لیکن یہ میک اپ سے باز نہیں آ رہیں۔

 

 

انہوں نے دلیل دی کہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، وہ کام کرنے والی خاتون ہیں، انہیں اداکاری کے لیے میک اپ کرنا پڑتا ہے لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے۔

55 / 100

One thought on “لپ اسٹک لگانے پر شوہر کی موت کے طعنے دیے جاتے ہیں، حنا خواجہ بیات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!