تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک واپس آنے میں بہت دیر کر دی۔
سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کون مشکل وقت میں ساتھ رہا اور کون ملک چھوڑ کر بھاگا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں کئی اتحاد بنے اور ناکام ہوئے، اس مرتبہ سندھ میں نا تجربہ کار اتحاد بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ بشیر میمن پولیس والا ہے، انہیں سیاست کا اتنا تجربہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ملک واپس آنے میں بہت دیر کردی، 8 فروری پیپلز پارٹی کی فتح کا دن ہوگا۔
واضح رہے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔