پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان: پاک فوج نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

اسلام آباد میں احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو بروقت ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر مسلسل زور دیا ہے کہ وہ باڈر منیجمنٹ کو مؤثر طریقے سے یقینی بنائے تاکہ سرحد پر ہونے والی دراندازی کو روکا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے اس امید کا اظہار کیا کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی اور خوارج کو افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

 

 

پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کسی بھی قیمت پر کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

58 / 100

One thought on “پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خوارج ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!