10 سالہ موٹر سائیکل لفٹر سمیت 6 رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 10 سالہ موٹر سائیکل لفٹر سمیت ایک بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث تھا۔

بھارت: مغلیہ دور کی مسجد کے سروے کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے گلشن معمار کے علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 10 سالہ ملزم شاہزیب کو گرفتار کیا۔ اس بچہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ موٹر سائیکلیں چوری کرتا تھا جبکہ اس کے دیگر ساتھی حماد، مزمل، رفیق اور خاتون ملزمہ زینب چوری شدہ موٹر سائیکلز کو اسٹور کرتے اور انہیں فروخت کے لیے مختلف جگہوں پر منتقل کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 14 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 7 کٹے ہوئے چیچس، 9 انجنز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تمام سامان چوری شدہ موٹر سائیکلز کا تھا۔

ملزمان کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے اور ان کا گروہ بلوچستان کے شہر حب تک چوری شدہ موٹر سائیکلز کی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔ گرفتار خاتون ملزمہ زینب اور اس کے ساتھی محمد انس چوری شدہ موٹر سائیکلز کو کم قیمت پر خرید کر حب لے جاتے اور وہاں پر انہیں زیادہ قیمت پر فروخت کرتے تھے۔

ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ 70 سی سی موٹر سائیکلز کو 4 سے 5 ہزار روپے میں خرید کر حب میں 11 سے 12 ہزار روپے میں بیچتے تھے، جبکہ 125، 110 اور 150 سی سی موٹر سائیکلز 12 سے 15 ہزار روپے میں خرید کر حب میں 20 سے 25 ہزار روپے میں فروخت کرتے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں AVLC حکام کے حوالے کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

گرفتار ملزمان کی تفصیلات کے مطابق ان میں حماد ولد غلام سرور، مزمل ولد غلام سرور، رفیق عرف رئیس ولد حاجی خدا بخش، محمد انس ولد محمد نعیم، شاہ زیب ولد اسد اللہ اور زینب زوجہ اسد اللہ شامل ہیں۔

 

 

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جائے گا۔

57 / 100

One thought on “10 سالہ موٹر سائیکل لفٹر سمیت 6 رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!