وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہے۔
لاہور چلڈرن ہسپتال کے گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت پر ایڈیشنل ایم ایس سمیت 5 ملازم معطل
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے 51 ویں اسپیشلائیڈ ٹریننگ پروگرام کے انیشل کمانڈ کورس کے اے ایس پیز کی ملاقات ہوئی، یہ ملاقات اسٹڈی دورے کا حصہ ہوتی ہے۔
مراد علی شاہ کے ساتھ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، انسپیکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن بھی ملاقات میں شریک تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ محکمہ پولیس میں اپنے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں، پولیسنگ ایک اہم ادارہ ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو فیلڈ میں عوام کے ساتھ بہتر رویہ اور دیانتداری سے کام کرنا ہے، میری دعا ہے آپ اپنے کیریئر میں کامیاب ہوں۔