گریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی شاندار تقریب کا انعقاد

گریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلباء، والدین اور حاضر سروس افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

پنجاب: اسموگ کی شدت میں کمی آنے لگی، صوبے بھر میں 30 نئے اے کیو آئی مانیٹرز نصب

 

 

کالج کا قیام 1990 میں ہوا تھا اور یہاں کے طلباء مختلف شعبوں میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ کالج میں پاکستان کے تمام علاقوں سے طلباء کا داخلہ کیا جاتا ہے، اور یہ ادارہ اپنے اعلیٰ تعلیمی معیار کی وجہ سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنگ آفیسر کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار بھٹی تھے، جنہیں کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
پرنسپل بریگیڈیئر ملک ناصر علی اعوان نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!