پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،انڈیکس 61 ہزار سے نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،انڈیکس 61 ہزار سے نیچے آگیا
(ویب ڈیسک تشکُّر نیور اخبار ) اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی فروخت کا دباؤ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 1ہزار 64 پوائنٹس گر کر 60,640 پوائنٹس پر آگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی فروخت کا دباؤ ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 61 ہزار 705 پوائنٹس پر تھا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

 

 

کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!