پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس، یوم تاسیس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ

کراچی: وزیر بلدیات سندھ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداران نے 30 نومبر کو نشتر پارک میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، راجہ رزاق، مرزا مقبول، محمد آصف خان، شکیل چوہدری سمیت تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور پیپلز پارٹی کے ٹاؤنز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔

یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریوں کا آغاز

اجلاس میں 30 نومبر کو نشتر پارک میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ جلسے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

کراچی میں یوم تاسیس کی تقریبات

سعید غنی نے مزید کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور کراچی میں بھی نشتر پارک میں جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر بھر میں کیمپ لگائے جائیں گے اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔

کراچی کے عوام کا شکریہ

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کراچی کے عوام نے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا، جس پر پارٹی ان کے شکر گزار ہے۔

پیپلز پارٹی کی کامیابی کا جشن

سعید غنی نے کراچی ڈویژن، تمام ڈسٹرکٹ کی تنظیموں اور ٹاؤنز کے عہدیداران و کارکنان کو بلدیاتی ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت کراچی کے مسائل کو ترجییحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

 

 

یوم تاسیس کی تقریبات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

56 / 100

One thought on “پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس، یوم تاسیس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!