اورنگی میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

کراچی (تشکر نیوز) اورنگی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن رکوانے کے لیے ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کا رکن سندھ اسمبلی سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ڈیمالیشن ٹیم اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 170، اسٹریٹ نمبر 1/2، گراونڈ فلور پر غیر قانونی تعمیرات کو توڑنے کے لیے پہنچی تھی کہ اچانک ایم پی اے نصیر وہان موقع پر پہنچ گئے اور زور زبردستی کر کے آپریشن روکوا دیا۔

ملائیشین فضائیہ کے سربراہ کا پہلا دورہ پاکستان؛ خود انحصاری اور تکنیکی ترقی پر پاک فضائیہ کی تعریف

اس حوالے سے جب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو جواب نہیں مل سکا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایم کیوایم کے ایم پی ایز کراچی میں غیر قانونی تعمیرات پر اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں اور متعلقہ حکام کو خطوط بھی ارسال کیے گئے تھے تاکہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جائے، مگر دوسری جانب ایم کیوایم کا ہی ایک ایم پی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

 

 

66 / 100

One thought on “اورنگی میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!