...

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کالج فار گرلز کی فیکلٹی اور طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

اسلام آباد (تشکر نیوز) – اسلام آباد کالج فار گرلز (آئی سی جی) میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اساتذہ اور طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ اس نشست میں آئی سی جی کی فیکلٹی اور 300 سے زائد طالبات نے حصہ لیا، جہاں شرکاء نے وطن عزیز کو درپیش مسائل اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والے منفی پروپیگنڈے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوالات کیے۔

پاکستان کا پہلا میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، کراچی ایکسپو سینٹر میں گراؤنڈ بریکنگ تقریب کا انعقاد

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست کے دوران سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے حوالے سے تفصیلی وضاحت فراہم کی اور طلباء و اساتذہ کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس موقع پر آئی سی جی کی پرنسپل نے کہا کہ یہ نشست منفی پروپیگنڈے کے تدارک کے حوالے سے بہت مفید ثابت ہوئی اور بچوں کو سوشل میڈیا کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل ہوئی۔

اساتذہ نے اس نشست کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی اہم گفتگو ہے جو ہمیں اور ہمارے طالبات کو سچائی تک پہنچنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ایک طالبہ نے کہا کہ "اس نشست سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والے پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے اصل حقائق کا پتہ لگانا ضروری ہے۔”

ایک اور طالبہ نے کہا کہ "ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے، جس سے نہ صرف ہمارے شکوک و شبہات دور ہوئے بلکہ ہم اصل حقائق تک بھی پہنچ پائے۔”

 

 

یہ نشست سوشل میڈیا کے چیلنجز اور پروپیگنڈے کے تدارک کے حوالے سے ایک مثبت قدم ثابت ہوئی اور آئندہ اس طرح کے پروگرامز کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.